معاوضے میں اضافہ اور لگژری رہائش کی مانگ، دپیکا پڈوکون کو فلم سے نکال دیا گیا

0

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم ’کالکی 2095 اے ڈی‘ کے سیکوئل سے نکال دیا گیا ہے، جس کا اعلان پروڈکشن ہاؤس ویجیانتی موویز نے کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ طویل شراکت داری کے باوجود دپیکا کے ساتھ تعلق مضبوط نہیں ہو سکا اور باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا گیا کہ وہ اگلی فلم میں شامل نہیں ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا نے اپنی فیس میں 25 فیصد اضافہ اور اپنی ٹیم کے لیے پانچ ستارہ ہوٹل میں رہائش و کھانے کے اخراجات مانگے، جو پروڈکشن کے لیے مالی دباؤ بنے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب دپیکا نے ایسے مطالبات کیے، اس سے قبل وہ فلم ’اسپریٹ‘ سے بھی اسی وجہ سے الگ ہو چکی ہیں۔ فلم کا پہلا حصہ گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.