ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ , طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

0

پلندری، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آج کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا، جہاں اُن کی طلباء اور اساتذہ سے ایک خصوصی نشست ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے افواجِ پاکستان کو حالیہ معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، دفاع وطن اور میڈیا میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے حوالے سے مدلل گفتگو کی، جس پر کالج کے طلباء اور اساتذہ نے اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے کہا کہ ان کے جوابات جامع، مدلل اور اطمینان بخش تھے۔

پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

"ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو اور عزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے۔”

شرکاء نے زور دیا کہ:

"بطور ذمہ دار شہری ہمیں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تحقیق ضرور کرنی چاہیے، تاکہ کسی بھی قسم کی گمراہی سے بچا جا سکے۔”

شرکاء کا کہنا تھا کہ:

  • اگر بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے پہلے کی طرح ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • بطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اور کشمیر کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

  • قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق "کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”

طلباء نے کہا کہ:

"ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمیں دفاع وطن میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سمجھنے کا موقع ملا ہے۔”

اس موقع پر شرکاء نے کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کی عظیم قربانی پر فخر کا اظہار کیا۔

شرکاء نے متفقہ طور پر عزم دہرایا کہ:

"ہم ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.