وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور کسی بھی صورت تحقیر آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ ایسے رویوں کی شکایات پر فوری کارروائی ہوگی۔ کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس میں انہوں نے کہا کہ انخلا کے عمل میں مکمل تعاون دیا جائے اور عزت نفس کو ترجیح دی جائے، جبکہ قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے بحالی امن کے لیے انتظامی افسران کو خصوصی ذمہ داریاں دی ہیں اور روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں صوبائی اعلیٰ حکام اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل تھے۔