چینی فوج قابل بھروسہ قوت، ہمیں ڈرایا یا دھمکایا نہیں جاسکتا،چینی صدر

0

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چینی فوج قابل بھروسہ قوت ۔ ہمیں ڈرایا یا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ چین جتنا بھی مضبوط ہوجائے،توسیع پسندی کا راستہ اختیار نہیں کرے گا۔

چین کی سب سے بڑی فوجی پریڈ سے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ آج انسانیت کو جنگ یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اپنے ماضی کی مصیبت کوکسی دوسرے ملک پرہرگزمسلط نہیں کریں گے۔

شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو۔ چینی فوج کو نہ صرف قومی مفادات بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ تاریخی المیوں کو دوبارہ ہونے سے روکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی عوام تاریخ کے درست رخ پرکھڑے ہیں۔ ہم دنیا میں امن کے لئے پرعزم ہیں ۔ چین طاقتور ہونے کے باوجود پرامن، خودمختار اور عالمی ترقی میں حصہ دار رہنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے جاپان کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پرفوجی طاقت کا عظیم الشان مظاہرہ کیاگیا، تیانمن اسکوائر پر چینی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ کےافتتاح پرایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی،جس کے بعدچینی صدر شی جن پنگ نےپریڈ کا معائنہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 26 ممالک کے سربراہان پریڈ میں شریک ہوئے۔

روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن اورشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن مہمان خصوصی تھے،چین روس اور شمالی کوریا کے قائدین پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے۔

پریڈ میں ہائپرسونک میزائلوں، ڈرونز، ٹینکس،ا ٓبدوزوں سمیت جدید ترین اسلحہ کی نمائش کی گئی۔ گلوبل ریچ ایٹمی میزائل،لانگ رینج میزائل، اینٹی ڈرون اور اسٹیلتھ سسٹم توجہ کا مرکز بنے رہے،جے 10 سی اور اسٹریٹجک بمبار سمیت دیگر طیاروں کی گھن گرج بھی متاثرکن رہی،فوجی دستوں کی کمال مہارت اور فلائی پاسٹ نے سماں باندھ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.