اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کے کوالیفائرز کا شیڈول جاری پاکستا ن کا مقابلہ کس سے ہو گا ؟دیکھئے

0

پاکستان کو گروپ جی میں عراق، عمان اور کمبوڈیا کا چیلنج درپیش

(لاہور) ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ سعودی عرب 2026 کے کوالیفائرز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ مرحلے میں پاکستان کو گروپ جی میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ عراق، عمان اور میزبان کمبوڈیا سے ہو گا۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول:

  • 3 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عراق

  • 6 ستمبر: پاکستان بمقابلہ کمبوڈیا (میزبان)

  • 9 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان

تمام گروپ جی میچز کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پینھ میں کھیلے جائیں گے۔

یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم کے شائقین اس اہم مقابلے کے لیے پرجوش ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

مزید اپڈیٹس اور ٹیم کی تیاری کے حوالے سے معلومات جلد شیئر کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.