سوشل میڈیا پر موریطانیہ کی حج پرواز کے حادثے کی خبریں، موریطانیہ کی حکومت نے خبروں کی تردید کردی

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

 

موریطانیہ حکومت نے حجاج کرام کو لیکر جانیوالی پرواز کے حادثے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ شمال مغربی افریقہ کے اسلامی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 220 عازمین حج شہید ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس خبر پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے موریطانیہ حکومت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو لے جانے والے طیارے کو حادثہ پیش آنے کی خبر درست نہیں، یہ فیک نیوز ہے۔

دوسری جانب موریطانیہ کی ایئرلائنز نے بھی ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو لے کر جانے والا طیارہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حج سیزن کے لیے ترتیب دی گئی پروازوں میں سے کسی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.