توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
آج سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور نیب پراسیکیوٹر نے ابتدائی دلائل دیے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے مزید دلائل کے لیے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: اسد عمراورعمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع