پی ایس ایل 10 ری پلیسمنٹ ڈرافٹ ہو گا، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ ورچوئلی شیڈول کیا گیا ہے۔

پانچ کھلاڑیوں کی محدود دستیابی کے باعث ٹیمیں متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرینگی، پشاور زلمی گولڈ کیٹیگری میں ناہید رانا کا متبادل پک کریگی۔پشاور زلمی ڈائمنڈ کیٹگری میں کاربن بوش کا متبادل بھی پک کریگی، کراچی کنگز سلور کیٹیگری میں لٹن داس کے متبادل کا چناؤ کریگی۔
کراچی کنگز سپلیمنٹری کیٹگری میں کین ولیمسن کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب بھی کریگی، اسلام اباد یونائٹڈ سپلیمنٹری راسی وین ڈر ڈوسن کے متبادل کا انتخاب کرے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینیم کیٹگری میں مارک چیپمین کا متبادل کا چناؤ کریگی۔
