تازہ ترین
ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت پاور ڈویژن نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں پاور سیکٹر کی 12 تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی، دوسرےمرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنوں کی نجکاری ہو گی۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔