دبئی میں سیلاب مصنوعی بارشوں کیلئے قدرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ؟

0

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں گزشتہ روز موسلاھادر بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، 6 گھنٹوں سے زائد بارش کے دوران انٹرنیشیل ائیرپورٹ سمیت سڑکیں، مالز دیگر پبلک مقامات برساتی پانی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

تاہم اب غیر ملکی میڈیا کی جانب سے رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش مصنوعی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب بارشوں کے حوالے سے سائنس کا استعمال کیا گیا ہے، اس مصنوعی بارش کے پراجیکٹ کے حوالے سے متحدہ عرب امارات محکمہ موسمیات کے ادارے نیشنل سینٹر آف میٹیورولاجی کی جانب سے ناسا اور نیشنل سینٹر آف ایٹموسفیرک ریسرچ کے تعاون سے اس پراجیکٹ پر کام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیشنل سینٹر آف میٹیورولاجی کے ماہرین کی جانب سے عرب میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کلاؤڈ سیڈنگ آپریشن کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق جب بھی آسمان پر بادل ہوتے ہیں، ہم یہ کلاؤڈ سیڈنگ کا آپریشن انجام دیتے ہیں، گزشتہ 2 دن ہم نے اس حوالے سے 6 ٹرپس مکمل کیے ہیں۔

جبکہ ماہرین کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کے دوران متحدہ عر ب امارات کے درجہ حرارت میں کمی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق اس آپریشن کے بعد 10 ڈگری تک درجہ حرارت گر گیا۔

گزشتہ کئی سال سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خشک ماحول سے لڑنے کے لیے، ذراعت کو بڑھانے کے لیے اور پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس آپریشن میں ہوائی جہاز کے ذریعے بادلوں میں نمک کے شعلے اور دیگر ضروری مٹیرئیلز چھوڑے جاتے ہیں۔ تاہم اس سب میں اہم بات یہ ہے کہ اس آپریشن میں کامیاب ہونے کے لیے آسمان میں بارش والے بادلوں کا ہونا ضروری ہے، جس کے تحت نمک کے شعلے اپنا کام کر پاتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.