Gas Leakage Web ad 1

امریکا سے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست نہیں کی: ایران

0

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران کبھی بھی امریکا کو جنگ یا امن کے وقت کا تعین نہیں کرنے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران پر حملے کے بعد یہ سمجھا تھا کہ ایران تین دن میں ہتھیار ڈال دے گا، تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود واشنگٹن خود مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا جب بھی عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھتا ہے تو مذاکرات کی میز پر واپس آ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کے ممالک کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے، جبکہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کا استعمال ہر ملک کا قانونی حق ہے۔
سگریٹ نوشی کی عادت سے جان چھڑانے میں مددگار آسان طریقہ
انہوں نے کہا کہ ایران نے صرف اپنے قانونی حق سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کے مطابق بحیرہ کیسپین میں ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایران کو اس حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے اس تنازع میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ قومی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک امریکا کے ساتھ جنگ میں شریک ہیں، ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا بنیادی ذمہ دار امریکا ہے، جبکہ بعض علاقائی ممالک کی ایران مخالف جنگ میں شمولیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے متعلقہ علاقائی ممالک امریکا کے ساتھ ایران مخالف اقدامات میں مزید تعاون سے گریز کریں گے۔ ان کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھانے والی کسی بھی کارروائی کے نتائج کی ذمہ داری اس میں شریک تمام فریقین پر عائد ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان جمعہ اور ہفتہ کو مذاکرات ہوئے، جن میں جہاز رانی کے نظام کو مؤثر انداز میں چلانے کے حوالے سے مفید بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ اب بھی بند ہے۔ ان کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ بات چیت صرف آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام اور علاقائی معاملات تک محدود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.