Gas Leakage Web ad 1

یمن کے حوثیوں کا بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز پر حملہ

0

یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے سعودی عرب کے دو آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انصاراللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرۂ احمر میں سفر کے دوران سعودی ملکیت کے ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا۔

اس سے قبل برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے بھی اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب کے ساحل الشقیق سے 70 ناٹیکل میل دور ایک جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔

ٹینکر کے کپتان کے مطابق جہاز میں آگ میزائل لگنے کے باعث بھڑکی، تاہم کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان انصاراللہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی یمن پر عائد محاصرے کے جواب میں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعا ائیرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے اور اس کا جواب بھی اسی نوعیت کے اقدامات سے دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.