Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے سی آئی اے مراکز پر ایرانی حملوں میں روس کے ممکنہ کردار کی تحقیقات شروع کر دیں

0

واشنگٹن: امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مراکز پر ایرانی حملوں میں روس کے ممکنہ کردار کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق خلیجی خطے میں سی آئی اے کی تنصیبات پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد امریکی انٹیلی جنس ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا روس نے اہداف کی نشاندہی یا جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر کے ایران کی معاونت کی تھی یا نہیں۔

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

رائٹرز سے گفتگو کرنے والے امریکی انٹیلی جنس سے واقف چار ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حکام تاحال روس کے ممکنہ کردار کے حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے۔ تاہم حملوں کی غیر معمولی مؤثریت، درستگی اور ایران کے لیے روس کی وسیع تکنیکی معاونت کو تحقیقات کا اہم پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔

رائٹرز اور دیگر میڈیا ادارے اس سے قبل بھی رپورٹ کر چکے ہیں، جبکہ امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس نے خلیجی خطے میں امریکی اہداف پر ایرانی حملوں کے لیے معلومات اور دیگر معاونت فراہم کی تھی۔

تاہم سی آئی اے کی تنصیبات پر حملوں میں روس کے ممکنہ کردار سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کی جاری تحقیقات کی تفصیلات پہلی بار سامنے آئی ہیں۔

رائٹرز اور دیگر ذرائع کے مطابق مارچ میں کم از کم دو سی آئی اے مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں ایک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کے اندر قائم سی آئی اے اسٹیشن جبکہ دوسرا مشرقی عراق میں واقع ایک تنصیب تھی۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید سی آئی اے مراکز بھی حملوں کی زد میں آئے، تاہم انہوں نے ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.