Gas Leakage Web ad 1

ایرانی عوام نے سر پر کفن باندھ لیے، ایک کروڑ سے زائد افراد فوج میں شامل ہونے کو تیار

0

گزشتہ رات امریکی صدر کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد ایران میں عوامی سطح پر غیرمعمولی ردعمل دیکھنے کو ملا، جہاں لاکھوں افراد نے ملک کے دفاع کے لیے امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے خود کو پیش کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

فیلڈ مارشل کا امریکا ایران جنگ بندی کے لیے مذاکرات کاروں سے رابطہ

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ محاذ آرائی کے پیش نظر گزشتہ 10 دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے، اور گزشتہ روز رجسٹریشن میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کا حصہ بنیں، جس پر عوام کی جانب سے بھرپور اور تیز رفتار ردعمل سامنے آیا۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے شہری بڑی تعداد میں اس میں حصہ لے رہے ہیں، جو دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملک کے دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.