Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ کے اثرات طویل، عالمی معیشت دباؤ میں رہے گی: آئی ایم ایف سربراہ

0

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے متعلق جنگ اگر فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تب بھی اس کے منفی اثرات عالمی معیشت پر قائم رہیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ یہ تنازع مہنگائی میں اضافہ اور معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کا باعث بنے گا۔ ان کے مطابق جنگ سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں معمولی بہتری آئے گی، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں دنیا زیادہ قیمتوں اور کمزور معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے، اور جنگ کے معاشی اثرات آئندہ ہونے والے آئی ایم ایف اجلاسوں میں مرکزی موضوع ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.