Gas Leakage Web ad 1

جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ایران اور خلیجی ممالک میں زندگی کا خاتمہ کردیگا: عباس عراقچی

0

ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے قریب مسلسل حملوں کے بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خط میں بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب ہونے والے چوتھے حملے کے بعد تابکاری کے اخراج کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بھی خبردار کیا کہ اگر ایرانی جوہری پاور پلانٹ سے تابکاری خارج ہوئی تو اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں بھی تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جو انسانی زندگی کے لیے شدید خطرہ ہوں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عالمی برادری کو یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب ہونے والی جھڑپوں پر مغربی دنیا کے شدید ردعمل کی یاد ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل اب تک ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر چار مرتبہ بمباری کر چکے ہیں، جبکہ ایران کی پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے ان دونوں ممالک کے اصل مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.