Gas Leakage Web ad 1

اسرائیل میں پابندی کے باوجود سیکڑوں افراد ایران جنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

0

اسرائیل میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر "بمباری نہیں، بات کرو” اور "نہ ختم ہونے والی جنگ ختم کرو” جیسے نعرے درج تھے۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے ایران، لبنان اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں منظم تشدد روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے دوزخ بنا دیا جائے گا، جبکہ اس نے امریکا کی جانب سے دیا گیا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی مسترد کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.