Gas Leakage Web ad 1

8 اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا

0

اسلام آباد: پاکستان سمیت آٹھ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات تک رسائی روکنے کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض ادا کردیا

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا جاتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے دروازے بند رکھنے کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں اردن کے محکمہ اوقاف کو مسجد اقصیٰ کے امور کا واحد مجاز ادارہ قرار دینے کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے مؤثر اور فوری کردار ادا کرے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.