sui northern 1

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا

0
Social Wallet protection 2

**امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزے اجرا کرنے پر عارضی پابندی لگا دی**

sui northern 2

امریکا نے امیگریشن طریقہ کار میں نظرثانی کے دوران پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے اجرا کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام 21 جنوری سے نافذ ہوگا اور جب تک نئے طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں ہوتا، ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔
وزارتِ سائنس پیکرٹ منصوبے میں بڑا مالی اسکینڈل بے نقاب، افسران کے خلاف کارروائی شروع

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کا یہ فیصلہ امیگریشن عمل کی جانچ پڑتال اور ممکنہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ ایران، افغانستان، روس، صومالیہ، برازیل، نائجیریا، اردن، کویت، تھائی لینڈ، عراق، یمن، مصر، بنگلہ دیش، بھوٹان، لبنان اور لیبیا جیسے ممالک شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر ملکیوں کے امریکی سرکاری مراعات اور فلاحی سہولیات تک غیر ضروری رسائی کو محدود کرنا ہے۔ رواں سال کے دوران امریکا نے ایک لاکھ ویزے منسوخ کیے ہیں، جن میں آٹھ ہزار طلبا کے ویزے اور 2,500 ایسے ویزے شامل ہیں جو قانونی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر منسوخ ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ویزا منسوخ کرنے اور ملک بدری کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.