Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے قطر کے العدید ائیربیس پر ایئر ڈیفنس کیلئے نیا سیل قائم کردیا

امریکا نے قطر کے العدید ائیربیس پر ایئر ڈیفنس کیلئے نیا سیل قائم کردیا

0

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے علاقائی شراکت داروں کے تعاون سے قطر کے العدید ایئر بیس میں ایک نیا کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس – کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD-CDOC) کو قطر میں قائم کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر (CAOC) کے اندر قائم کیا گیا ہے، جس میں امریکا کے ساتھ ساتھ علاقائی شراکت دار ممالک کے فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں موجود کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر تقریباً 20 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اس وقت اس میں 17 ممالک کے نمائندے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نیا قائم ہونے والا یہ سیل علاقائی ممالک کے درمیان فضائی اور میزائل دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کام کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ سیل حساس معلومات کے تبادلے اور ممکنہ خطرات سے متعلق بروقت وارننگز جاری کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کرے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ ملے گا اور فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس سیل کے قیام کا بنیادی مقصد خطے میں دفاعی ہم آہنگی کو بڑھانا اور کسی بھی فضائی حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.