ٹرمپ کا یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ
امریکی صدر نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین سے آنے والی مصنوعات پر سو فیصد ٹیرف عائد کریں تاکہ روس سے تیل خریدنے پر ان دونوں ممالک پر دباؤ ڈالا جا سکے، امریکی صدر نے یہ بات ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کہی جہاں انہوں نے واضح کیا کہ امریکا بھی تیار ہے، لیکن وہ تب ہی یہ قدم اٹھائے گا جب یورپی اتحادی اس میں اس کا ساتھ دیں گے۔ اس سے قبل امریکا بھارت پر پچاس فیصد اور چین پر تیس فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے، اور نئی تجویز کے مطابق چینی مصنوعات پر مزید تیس فیصد جبکہ چین سے درآمد ہونے والی امریکی اشیا پر دس فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ اقدامات کیے گئے تو بھارت اور چین سے امریکا آنے والی بہت سی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی اور ان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔