Gas Leakage Web ad 1

معروف اداکارہ کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی، افسوسناک خبر

0

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو دہلی میں ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات دہلی کے نظام الدین علاقے میں پیش آیا، جہاں پارکنگ کے معمولی تنازع پر جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔ اطلاعات کے مطابق آصف قریشی نے اپنے دو پڑوسی نوجوانوں سے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹر ہٹانے کو کہا، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ کچھ دیر بعد دونوں نوجوان واپس آئے اور آصف پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت 19 سالہ اُجوال اور 18 سالہ گوتم کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے آصف پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ آصف کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک ملزم نے آصف کو گریبان سے پکڑ کر سینے پر وار کیا۔ آصف کی اہلیہ سَیناز قریشی انہیں بچانے کی کوشش کرتی رہیں، مگر ملزمان نے سرعام حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اور واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آصف اور ان پڑوسی نوجوانوں کے درمیان پہلے بھی پارکنگ کے معاملات پر تنازع موجود تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.