ایٹمی تنصیبات پر حملے کرکے اسرائیل خطرناک روایت قائم کر رہا ہے، چین

0

ایٹمی تنصیبات پر حملے کرکے اسرائیل خطرناک روایت قائم کر رہا ہے، چین
(نیوز ڈیسک)چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو ٹیلی فون
چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیبات پر حملے کرکے اسرائیل خطرناک روایت قائم کر رہا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں چین ایران کے ساتھ ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف ہے، ایٹمی تنصیبات پر حملے کرکے اسرائیل خطرناک روایت قائم کر رہا ہے، طاقت کے استعمال سے کبھی بھی پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.