ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مہلک چیچک (Smallpox) آئندہ عالمی وباء کا سبب بن سکتی ہے۔
تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس، جسے طب میں ویریولا (Variola) کہا جاتا ہے، کو عالمی ادارہ صحت کی مہم کے ذریعے 1980 میں عالمی سطح پر ختم کر دیا گیا تھا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
آج کل یہ وائرس صرف انتہائی محتاط سیمپلز کی صورت میں ہائی سیکیورٹی لیبارٹریز میں محفوظ ہے اور ان کی تعداد بہت محدود ہے۔
تاہم سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ چیچک کے خاتمے کے بعد لوگوں میں دیگر پاکس وائرسز کے خلاف مدافعت کم ہو گئی ہے، جس کے باعث یہ وائرسز نئی عالمی وباء کا سبب بن سکتے ہیں۔
آرتھوپاکس وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے یہ وائرسز چیچک کی جگہ لے سکتے ہیں اور اس میں منکی پاکس، بوریل پاکس، بوفیلو باکس اور کیمل پاکس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 20 ویں صدی میں چیچک کے باعث تقریباً 50 کروڑ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔