چینی سائنس دانوں نے ایک نیا پاؤڈر تیار کیا ہے جو برقی ٹوتھ برش کی جھنجھناہٹ سے فعال ہو کر دانت سفید کرنے کے ساتھ ان کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
2018 سے 22 تک پورے صوبے میں امن تھا، رجیم چینج کے بعد حالات خراب کیے گئے: وزیراعلیٰ پختونخوا
سائنس دانوں کے مطابق اس پاؤڈر کے ذریعے گھر پر آسان اور محفوظ طریقے سے دانت سفید کرنا ممکن ہوگا، جبکہ منہ کی صحت بھی برقرار رہے گی۔ دانتوں پر داغ کی عام وجوہات میں جینیاتی عوامل کے ساتھ کافی، ٹماٹر جیسے مشروبات اور غذائیں شامل ہیں، حتیٰ کہ باقاعدگی سے برش کرنا بھی دانتوں پر داغ کا سبب بن سکتا ہے۔
اس سے قبل دانت سفید کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکل بیسڈ وائٹنرز، جیسے پیروکسائیڈ پر مبنی جیل اور ماؤتھ واش، ری ایکٹیو آکسیجن اسپیشیز (ROS) پیدا کرتے ہیں جو نہ صرف داغ کو ہٹاتے ہیں بلکہ دانت کے انامل کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اب سائنس دانوں نے ایسا پاؤڈر تیار کیا ہے جو برقی ٹوتھ برش کی جھنجھناہٹ سے فعال ہو کر داغ دور کرنے کے ساتھ دانتوں کی حفاظت بھی کرے گا، جس سے گھریلو استعمال کے لیے ایک محفوظ اور مؤثر حل سامنے آیا ہے۔