sui northern 1

ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، مختلف بیماریوں کی علامات: ماہرین کی وارننگ

ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، مختلف بیماریوں کی علامات: ماہرین کی وارننگ

0
Social Wallet protection 2

انسانی جسم میں آنے والی معمولی تبدیلیاں اکثر سنگین بیماریوں کی ابتدائی علامت بن سکتی ہیں، اسی طرح ناخنوں کا رنگ، بناوٹ اور شکل بھی مجموعی صحت کی عکاسی کرتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ناخنوں میں غیر معمولی تبدیلیاں جگر، گردوں، دل، پھیپھڑوں اور خون کی کمی جیسے مسائل کی طرف اشارہ کر سکتی ہیں، اس لیے ان علامات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

sui northern 2

متنازع ٹوئیٹس کیس: عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ناخن سفید دکھائی دیں تو یہ جگر کی بیماری یا ذیابیطس کی علامت ہو سکتے ہیں، جبکہ آدھے گلابی اور آدھے سفید ناخن گردوں کے مرض کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسی طرح ناخنوں کا پیلا ہونا پھیپھڑوں کی بیماری یا خون کی گردش میں خرابی کی علامت ہو سکتا ہے، تاہم بعض اوقات فنگل انفیکشن یا سگریٹ نوشی بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔ ناخن کے نیچے گہرا سرخ یا سیاہی مائل دھبہ، خاص طور پر آدھی چاند جیسی شکل میں، جلد کے کینسر میلانوما کی طرف بھی اشارہ کر سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیلے ناخن خون میں آکسیجن کی کمی کی علامت ہو سکتے ہیں، جبکہ ناخنوں میں غیر معمولی سفید یا پیلا پن بھی صحت کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر ناخنوں کے رنگ یا ساخت میں کوئی مستقل یا اچانک تبدیلی محسوس ہو تو فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ ممکنہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.