**وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا میں ویکسین تیاری کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی**
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انڈونیشیا کا دورہ کیا، جس میں طب سے متعلق باہمی تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت جکارتہ پہنچے، جہاں پاکستان کے سفیر برائے انڈونیشیا نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیر صحت کی معروف ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے صدر ڈائریکٹر شادق اکاسیا سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ویکسین کی تیاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ میں تاریخی لمحہ: ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کا حلف اٹھا لیا
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دونوں ممالک کے درمیان ویکسین تیاری کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ویکسین کی مقامی پیداوار میں خودکفالت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
بائیو فارما اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان ویکسین تیاری کے شعبے میں انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنی ویکسین پروڈکشن سہولت قائم کرنے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ قریبی اور عملی تعاون کا خواہاں ہے۔