Gas Leakage Web ad 1

دیہات میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کلینکس آن وہیلز کی آؤٹ سورسنگ

دیہات میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کلینکس آن وہیلز کی آؤٹ سورسنگ

0

پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے اہم منصوبے ‘کلینکس آن وہیلز’ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 791 موبائل کلینکس اور 590 دیہی ایمبولینسز کے انتظامی امور نجی شعبے کے سپرد کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے اس مقصد کے لیے نجی اداروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جنہیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے، مرتضیٰ وہاب

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کا مقصد صحت کے نظام کو مضبوط کرنا اور خدمات کی فراہمی کو زیادہ مؤثر بنانا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کو دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے۔ یاد رہے کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مئی 2025 میں شروع کیا تھا اور اس وقت صوبے میں 200 موبائل کلینکس کے ذریعے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

حکومت نے کلینکس آن وہیلز کے ساتھ ساتھ میاںوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور مری سمیت آٹھ شہروں میں جدید کارڈیولوجی سینٹرز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ انتظامی امور نجی اداروں کو سونپنے سے نہ صرف حکومت پر بوجھ کم ہوگا بلکہ طبی آلات کی دیکھ بھال اور مریضوں کی نگہداشت کے معیار میں بھی واضح بہتری آئے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.