نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا سانحہ گیاری کے 14 سال مکمل ہونے پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سانحہ گیاری کے 14 سال مکمل ہونے پر شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم گیاری کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
ایرانی وزیر نائب کھیل کا پاور پلانٹس بچانے کیلئے ہیومن چین بنانے کا اعلان
7 اپریل 2012 کو گیاری میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے 129 افسران اور جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گیاری کے شہداء کی عظیم قربانی آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے شہداء ہمارے اصل ہیروز ہیں، اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ گیاری سیکٹر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔