Gas Leakage Web ad 1

سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے 4 دن میں 12 مقدمات کے فیصلے سنائے، چیف جسٹس عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں کوشاں

0

چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چار دنوں میں مختلف نوعیت کی مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 12 مقدمات پر فیصلے سنائے اور عدالت عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گلگت: ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے: غلام عباس

سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں 30 مارچ سے 2 اپریل تک چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی عدالت لگی، جس دوران ضابطہ فوجداری، دیوانی اور ملازمت سے متعلق 12 مقدمات کے فیصلے کیے گئے اور انہیں نمٹا دیا گیا۔ اس دوران سائلین کی طرف سے متعدد اپیلیں بھی دائر کی گئیں، جن پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ تین ججز کے بنچ پر مشتمل ہے، تاہم اس وقت چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان اکیلے ہی مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ عدالت عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.