Gas Leakage Web ad 1

گلگت: ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے: غلام عباس

0

گلگت: وزیر اطلاعات غلام عباس نے کہا ہے کہ ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور حکومت متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اس معاملے کو وفاقی حکومت کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھا رہے ہیں اور امید ہے کہ ڈیم متاثرین کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، جس کے لیے مثبت پیشرفت متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

غلام عباس کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین اور واپڈا کے درمیان جاری معاملے میں حکومت ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے تاکہ فریقین کے درمیان مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔

انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ شاہراہوں کی بندش سے گریز کریں کیونکہ سڑکوں کی بندش سے عوام، مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ اس سے سیاحت اور مقامی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس حوالے سے جلد خوش آئند پیشرفت کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.