غذر،گلیشیئر پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

0

گلگت(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں بدسوات ایمت میں گلیشیئر پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

ڈی سی غذرحبیب الرحمٰن کے مطابق گاؤں بدسوات ایمت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ ہوگا

انہوں نے بتایا کہ بروتھ، بازار کٹو، کالونی کائی سمیت کئی علاقوں کا زمینی رابطہ گزشتہ رات سے منقطع ہے۔

ڈی سی غذرحبیب الرحمٰن نے یہ بھی بتایا ہے کہ راستے بحال کرنے کےلیے محکمۂ ورکس کی ٹیم متاثرہ علاقے کےلیے روانہ کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.