یلتر ہائی وے کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
سکردو(نمائندہ خصوصی)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے 411 تا عبداللہ ہسپتال (یلتر ہائی وے) روڈ کا دورہ کیا، جہاں سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین مواصلات و تعمیرات نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو منصوبے کو ٹارگٹڈ کر کےسڑک کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بعد اذاں، چیف سیکریٹری نے کے ڈی ایف انڈیپینڈینت لیونگ سنٹراور نرجیس خاتون ہیرنگ امپئرمنٹ اسکول کے دورے کے دوران دونوں اداروں کا خصوصی افراد کےلیے اقدامات کو سراہا، جس میں خصوصی افراد کو ہنر کی تربیت، تعلیم اور وکالت کے ذریعے بااختیار بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔KDF کے صدرحسن بلتی نے چیف سیکریٹری کو ادارے میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جن پر چیف سیکریٹری نے حکومتی تعاون کا یقین دلایا۔
مزیدپڑھیں:چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا سکردو میں اہم سہولیات کا افتتاح
انہوں نے حسین آباد سکردو میں واقع بلتی میوزیم کا بھی دورہ کیا،اس موقع پرتاریخ دان یوسف حسین آبادی نے میوزیم میں موجود بلتی نوادرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نےمیوزیم کی مزید بہتری کے لئے اقدامات کا اعلان بھی کیا
چیف سیکریٹری نے سیکریٹری وزارت کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان کی صدارت میں سوست بارڈر کے مسائل پر زوم میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں تجارتی اور سفری مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
چیف سیکریٹری سے جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت کی۔ قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چیف سیکریٹری نے ایف سی این اے جرگہ گوہر آباد تھک میں زوم کے ذریعے شرکت کی اور مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مقامی افراد کی شکایات بھی سنیں اور حل کی یقین دہانی کرائی۔
علاؤہ ازیں چیف سیکریٹری سے مختلف وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر چیف سیکریٹری نے ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا اعادہ کیا۔
