ٹی وی اینکرارزاخان نے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو کھری کھری سنا دیں

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بولڈ ڈریسنگ سینس کے سبب مشہور پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے حالیہ لبرل موضوع کے بیان پر نامور صحافی و ٹی وی اینکر ارزا خان نے اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں۔

ڈراما ’الف اللہ اور انسان‘ ، ’ حبس‘ اور ’ پری زاد‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں گولفر حمزہ امین سے شادی کی تھی جس کے بعد سے اداکارہ اکثر بیرونِ ملک گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ اشنا شاہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی جن میں انہیں مغربی طرز کے لباس میں اپنے شوہر و گولفر حمزہ امین کیساتھ قیمتی وقت گزارتے دیکھا گیا، اگرچہ مذکورہ تصاویر بیرون ملک سیر و تفریح کے دوران منظر عام پر آئیں تاہم اشنا شاہ کے مداحوں نے انہیں انکے لباس کے انتخاب پر شدید ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے جلدی جلدی میں آپ صرف شرٹ پہن کر ہی گھر سے باہر آگئیں‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کہیں سے نہیں لگتا کہ یہ لوگ مسلمان ہیں‘۔

صارفین کی جانب سے ان گنت ٹرولنگ اور تنقید کے بعد اشنا شاہ نے طویل نوٹ جاری کرتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ایک لبرل بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی، جس نے کینیڈا میں پرورش پائی ، جو اپنے دوستوں کے ساتھ شارٹس وغیرہ پہنتی تھی اب اس نے ایک سفید فام آدمی سے شادی کر لی ہے جو اسی طرح کے بیک گراؤنڈ سے ہے اور اسے کوئی پرواہ نہیں کہ اسکی بیوی کیا پہنتی اوڑھتی ہے اور اسے اس سے بھی کوئی غرض نہیں کہ جب وہ بیرون ملک ہو تو اپنی ٹانگیں دکھائے یا نہیں دکھائے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’لیکن ایسی صورتحال میں پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔‘اشنا شاہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ’میں نے اب تک کی سب سے بڑی غلطی اپنی شادی پر لال چولی پہننے اور ناچنے پر معافی مانگ کر کی تھی انہی لوگوں سے جو نرگس فخری کے گانوں پر تو جھوم اٹھتے ہیں لیکن ہمیں کمنٹ سیکشن پر تباہ و برباد کرنے آجاتے ہیں۔‘

انہوں نے لوگوں کے منافقانہ رویے پر بھی بات کی اور کہا کہ میں آپ لوگوں کی منافقت سے تنگ آچکی ہوں، براہِ مہربانی آپ آئٹم نمبرز دیکھیں یا پھر غلیظ ویڈیوز تلاش کریں۔

سوشل میڈیا پر اشنا شاہ اور صارفین کے مابین لفظی جنگ دیکھنے کے بعد اینکر پرسن ارزا خان بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اداکارہ کی سوچ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا پرارزا خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بہت کم لوگوں سے نفرت کرتی ہوں اور اشنا شاہ ان میں سے ایک ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.