Monthly Archives

اکتوبر 2025

کراچی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار، حادثات کا خدشہ

کراچی کے ضلع وسطی کی متعدد سڑکیں بدترین حالت میں ہیں۔ جہانگیر روڈ سے تین ہٹی جانے اور آنے والی سڑکیں خاص طور پر تباہ حالی کا شکار ہیں، جہاں دو طرف بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں۔ تاحال سڑکوں کی مرمت یا تعمیر کا کوئی کام شروع نہیں کیا جا سکا۔…

31 لاکھ روپے کا دنیا کا مہنگا ترین برگر متعارف

اسپین کے ساحلی شہر ابررا ڈیل مار میں واقع مشہور ریستوران اسادور آؤپا نے دنیا کا سب سے مہنگا اور نایاب برگر متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت 11 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 31 لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ برگر عام…

کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل منسوخ

کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل ٹرین کو ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو 9 اکتوبر کو کراچی سے روانگی کے وقت منسوخ کیا گیا تھا، اور کراچی سے ٹرین نہ آنے کے باعث کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرین بھی نہیں چلائی…

امریکی ناظم الامور کی وزیر اطلاعات سے ملاقات؛ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف

امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا میں تعاون، سیاحت کے فروغ اور پاکستان کے امن و استحکام…

وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ چھ روزہ دورے کے دوران وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔…

طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

امیر بالاج ٹرکان والا قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلہ رحیم یار خان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سی سی ڈی اہلکار ملزم طیفی بٹ کو تفتیش کے لیے…

آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پرکروڑوں روپے کا فراڈ پکڑاگیا

ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی کے دوران آن لائن جابز اور ٹریننگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملتان کے بوسن روڈ پر قائم…

راولپنڈی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

*راولپنڈی:* تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ مسلح ملزمان نے کی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی…

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کیخلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات سے متعلق معلومات…

رات گئے سوشل میڈیا کا استعمال دماغی صحت کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

اگر آپ رات گئے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یہ عادت آپ کی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ انکشاف برطانیہ میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔ برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، جو افراد رات گئے سوشل…

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ماریا کورینا مچاڈو نے انعام ٹرمپ کے نام کردیا

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے اپنا انعام وینزویلا کے عوام اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کر دیا۔ اپنے بیان میں ماریا کورینا ماچاڈو نے کہا کہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے…

جس جس سال میرے گھر بیٹی پیدا ہوئی وہ سال میرے لیے بے حد خوش قسمت رہا: منیب بٹ

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو اپنی خوش قسمتی کی علامت قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر منیب بٹ کے ایک نجی انٹرویو کا پرومو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں میزبان زارا نور عباس ان سے بیٹیوں کے حوالے سے سوال کرتی نظر آتی…