sui northern 1

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سونے کی قیمت کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے۔ آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

sui northern 2

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 243 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2033 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں  ہزاروں روپے کمی، فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے

Leave A Reply

Your email address will not be published.