Gas Leakage Web ad 1

تم ق*ت*ل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو!!!

تحریر نوشابہ یعقوب راجہ

0

رابعہ احسن ظاہری خوبصورتی کیساتھ ساتھ بیشمار خوبیوں اور صلاحیتوں سے مالامال تھیں۔وہ کامیاب اور باصلاحیت صحافی تھیں ,ٹی وی اینکر ,اور مدمقابل پروگرام کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتی رہی۔انھوں نے سینیر جرنلسٹ رؤف کلاسرا اور امیر متین کیساتھ کام کیا۔وہ نیوز چینل 92 نیوز سے وابستہ تھیں۔
اس کیساتھ ساتھ وہ مزید انگنت صلاحیتوں کیساتھ مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوا رہی تھیں۔
رابعہ احسن اپنی کامیاب فنی اور کاروباری زندگی کیساتھ کامیاب بیٹی,بیوی اور ماں کا فرض نبھا رہی تھیں۔
چند دن قبل ان کے ق*ت*ل کی خبریں میڈیا میں دیکھیں جو کبھی اتفاقیہ حادثہ اور کبھی بیمانہ ق*ت*ل قرار دیا جا رہا تھا خبریں متضاد تھیں سو تھوڑا انتظار کیا کہ اصل خبر سامنے آۓ تو پھر قلم کو چلایا جاۓ ۔اگر سچ پوچھیں تو میرے نزدیک پہلی نظر میں قتل تھا جب رابعہ احسن کی پروفائل پڑھی تو دل سے آواز آئی ایک اور حوا کی باشعور بیٹی جاہل اور احساس کمتری کے شکار شوہر کی جہالت کی نظر ہو گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

ق*ت*ل کی بلاشبہ تحقیق متعلقہ ادارے کا کام ہے مگر جس طرح اس المناک واقعہ کو متضاد بنایا گیا وہ قابل افسوس ہے۔غیر قانونی پیسٹل سے آدھی رات کو گولی گردن میں ٹھیک نشانے پر لگنا اور موقع پر ہی دم توڑنا اور پیشی پر جاتے ہوۓ احساس ندامت کی رمق بھی نظر نہ آنا اور اطمنان ظاہر کرتا ہے کہ مقتول اپنے مقصد میں کامیاب ٹھہرا۔
میں عمومی طور پر بہت مہزب الفاظ کا چناؤ کرتی ہوں مگر آج کچھ تلخ مگر حقیقت پر مبنی معاشرتی برائیوں کی طرف توجہ مبذول کرواؤں گی جو میرے قلم کے تقدس اور وقار کے لیے ضروری ہے ایک قلم کار معاشرے کی وہ روشنی ہے جو آنکھوں کی روشنائی میں اضافہ کرتی ہے۔آنکھوں پر پڑے جہالت کے پردے اتارتی ہے تو پھر مجھے آج کچھ بھیانک سچ سامنے لانے ہیں جن کو ٹھیک کیے بغیر معاشرے میں تبدیلی ناممکن ہے۔
یہ کہانی ہمارے معاشرے کے مکروہ چہرے سے نقاب اتارتی ہے کہ ہمارے معاشرے کا بھیانک سچ یہ ہے کہ اس میں ایک طوائف تو قابل قبول ہے مگر باشعور عورت ہر گز قبول نہیں ہے ۔ہمارے معاشرے کی بدقسمتی ہے کہ ہمارے ہاں مرد ایک مضبوط اور باشعور عورت جو بیوی کے روپ میں ہو اس کے سامنے خود کو جب لاجواب اور تھوڑا صلاحیت میں کم سمجھتا ہے تو اسے ہر قدم پر توڑتا ہے اور اگر وہ نہیں ٹوٹتی تو یا اس کا انجام طلاق یا پھر ق*ت*ل کی صورت میں سامنے آتا ہے۔باشعور اور کامیاب عورت کو ایک اعلی ظرف ,غیرت مند اور قدردان انسان سنبھال سکتا ہے۔ایک عورت ناکام مرد کا سہارا بن کر اس کامیاب کر سکتی ہے مگر ایک عورت کو کامیابی کی سیڑھی پر چڑھانا اور پھراس کی کامیابی اور صلاحیتوں کو تسلیم کر اس کے ساتھ وقار سے رہنا جگرے والے مرد کا کام ہے۔
رابعہ احسن کتنی مضبوط عورت تھیں جو اپنی زندگی میں بھیانک جنگ لڑ رہی تھیں اس گولی سے قبل کتنی بار ذہنی اور جسمانی تشدد کا شکار ہوئی ہو گی ۔اور اس کے باوجود ان تھک محنت اور مشقت کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑتی رہیں۔اتنی خوبصورت,باشعور,اور قابل خواتین کا پالا بے قدرے مرد سے پڑتا ہے تو یا وہ زندہ درگور ہوتیں ہیں یا پھر مٹی کا ڈھیر بن جاتیں ہیں ۔اتنی اذیتوں بھری زندگی سے ٹکرانے کے بعد ہمارے معاشرے کا سامنا ہوتا ہے جہاں عورت کے لیے کام کرنا انتہائی مشکل ترین کام ہے اسے بہت سے مشکل ادوار سے گزرنا پڑتا ہے اور اس پر ذہنی پسماندگی ایسی کہ کردارکشی اور تہمت ثواب دارین سمجھ کر لگائی جاتی ہے۔یہ ہماری بڑی بدنصیبی ہے۔

یہ قربانی ,وفا,اور کمپرومائز کرنے والی آخری نسل ہے اس سے اگلی نسل کی برداشت کا لیول بہت کم ہے۔
اگر ہمارے معاشرے میں ازدواجی زندگی,میاں بیوی کے حقوق و فرائض نہ پڑھاۓ گۓ تو مجھے اندیشہ ہے کہ جس طرز سے ہمارے معاشرے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے ہمارے معاشرتی نظام تباہی کی حدوں کو چھوۓ گا۔
معاشرے کو سکھائیں اور پڑھائیں کہ چار شادیوں سے بہتر حوروں تک لے جانے والے ملاں نے حقوق زوجین نہیں پڑھاۓ اللہ تعالی نے حکم دیا عورت کے معاملے میں مجھ سے ڈرو ۔
میاں بیوی کا رشتہ وہ واحد رشتہ ہے جس رشتے کو اللہ تعالی نے کائنات میں اپنی نشانی قرار دیا ہے جسے ایکدوسرے کا لباس اور ایمان کی تکمیل سے تشبیہ دی ہے۔مرد عورت کا ساتھی اور سائبان ہوتا ہے اور اگر سائبان کے ہوتے ہوۓ تمام موسموں کی شدت سے خود بچنا ہے ,اور اس پر مرد کی تذلیل اور ظلم بھی سہنا ہے تو اسلام اجازت دیتا ہے کہ راستے جدا کر لو مگر کسی پر ظلم اور جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ اگر یہ ق*ت*ل ثابت ہوتا تو ملزم کو نشان عبرت بنائیں اور عورت پر تشدد اور قتل کو ناقابل معافی جرم قرار دیا جانا چاہیئے اور کسی طور رعایت نہیں برتنی چاہیئے۔ہمارے معاشرے میں کسی بھی شخص پر ایک تھپڑ مارنے کی سزا چھ مہینے جیل اور بھاری جرمانہ ہونا چاہیے ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.