امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی، خلاف ورزی کرنیوالے جہازوں کو روکنے یا قبضے میں لینے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ گئی ہے، ان کی کچھ چھوٹی کشتیاں بچی ہیں جنہیں امریکا خطرہ نہیں سمجھتا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے 158 تباہ کردیے گئے ہیں جبکہ ان چھوٹی کشتیوں کو کچھ نہیں کہا جنہیں ایران ’فاسٹ اٹیک شپس’ کہتا ہے کہ کیونکہ ہم انہیں کوئی خطرہ نہیں سمجھتے۔
ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کشتیاں امریکی ناکہ بندی کے قریب آئیں تو انہیں بھی اسی طرح تباہ کردیا جائے گا جیسے منشیات فروشوں کی کشتیوں کو تباہ کیا گیا تھا۔