sui northern 1

صدر آصف زرداری کی اماراتی نائب صدر سےملاقات،اہم امور پر گفتگو

صدر آصف زرداری کی اماراتی نائب صدر سےملاقات،اہم امور پر گفتگو

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2

مہنگی درآمدی گندم رعایتی نرخوں پر بیچنے کی منظوری، 22 ارب روپے نقصان کا اندیشہ

ملاقات کے دوران معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین سلطان احمد بن سلیم سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت نے ڈی پی ورلڈ کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری، بندرگاہی آپریشنز اور بنیادی ڈھانچے میں کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات بہتر روابط اور جدید لاجسٹکس انفراسٹرکچر کے ذریعے پاکستان کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ گروپ چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ سمندری راستوں پر بڑھتے دباؤ کے دوران پاکستان ایک نہایت اہم مقام رکھتا ہے اور یہ سمندر اور خشکی کے ذریعے دنیا کے اہم حصوں کو جوڑنے والا قدرتی مرکز ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دہائیوں پر محیط قابل اعتماد اور دیرپا تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے ادارہ جاتی سہولت کاری اور تیز تر منظوریوں کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان کے عزم پر زور دیا اور طویل المدتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.