صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
**ڈیووس: امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کا باقاعدہ اعلان کر دیا**
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں غزہ پیس بورڈ معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت متعدد ممالک نے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان سمیت کون سے ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کے شکرگزار ہیں، اور اس بورڈ کے تحت اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں روکنے میں کردار ادا کیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ روکنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوششوں سے دنیا محفوظ تر ہوئی ہے۔