کیا عمران خان کو ریلیف ملا؟ 9 مئی مقدمات پر عدالت کا فیصلہ جاری

0

لاہور – لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے آٹھ مختلف مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سات صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت آتے ہیں، اور ان میں مزید تفتیش کی ضرورت باقی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق، ٹرائل کورٹ کی جانب سے پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ جیسے اہم سائنسی ٹیسٹس کی اجازت دی گئی تھی، مگر بظاہر عمران خان نے تفتیشی مراحل میں مکمل تعاون نہیں کیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ چونکہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، اس لیے موجودہ صورتحال میں ضمانت دینا ممکن نہیں۔ اسی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی عمل کی روشنی میں حقائق کو مکمل طور پر جانچنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.