مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا

0

مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کو مولانا فضل الرحمان نے کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.