PM Apna Ghar Program

اسحاق ڈار کی بھٹو بلاول سے ملاقات، چیئرمین پی پی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا

0

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فتنۃ الخوارج کا معصوم بچوں کو انسانی ڈھال بنانے کا مکروہ عمل، مزید شواہد سامنے آگئے
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور قانون سازی کے ممکنہ ایجنڈے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے درخواست کی کہ وہ اس واقعے کا ذاتی طور پر نوٹس لیں۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔ دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا اور ان کے صاحبزادوں کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ گھر میں موجود خواتین کو باہر نکال کر مبینہ طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی مذمت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.