PM Apna Ghar Program

سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی

0

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سی آر بی سی نہر کی بحالی سے زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اس سے علاقے کے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی آر بی سی نہر کی بحالی کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ دامان کے زمینداروں کا ذریعہ معاش نہر کے پانی سے وابستہ ہے۔
ایل پی جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری، قیمت میں نمایاں کمی آگئی
انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے مقررہ مدت سے پہلے نہر کی بحالی کا کام مکمل کیا، جس سے زمینداروں کو ریلیف ملا۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس نہر کو محکمہ آبپاشی کے ماتحت کیا جائے، جبکہ جن مہینوں میں نہر کا پانی بند رہا، ان دنوں کا ٹیکس بھی ختم کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ چشمہ لفٹ کینال کا ٹینڈر پیر کے روز لاہور واپڈا ہاؤس میں کھولا جائے گا اور ایک ماہ کے اندر اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لفٹ کینال کی تعمیر سے گندم کی کمی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ سی پیک پر پینالہ انٹرچینج کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا جائے گا، جبکہ صفائی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آئی اسپتال کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ صحت کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پولیس کو 40 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، شہداء پولیس کے پیکیج میں اضافہ کیا جائے گا اور ان کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں گی۔ پولیس کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے سولر سسٹم نصب کیا جا رہا ہے، جبکہ سیف سٹی منصوبہ بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ نہر ٹوٹنے کے باعث جن دیہات کو نقصان پہنچا تھا، حکومت ان کے لیے خصوصی پیکیج فراہم کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.