PM Apna Ghar Program

5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضہ، نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ تک لون ملے گا

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت قرض کی زیادہ سے زیادہ حد میں 233.33 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد قرض کی بالائی حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا ٹیئر 4 متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت نوجوان اب پہلے سے زیادہ رقم بطور قرض حاصل کرسکیں گے۔
امریکا ایران تنازع میں ثالث کے طور پر کلیدی سیاسی کردار ادا کیا: رضوان سعید شیخ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں ترامیم سے متعلق مراسلہ تمام بینکوں کو ارسال کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق نئے ٹیئر 4 کے تحت قرض کی رقم 75 لاکھ روپے سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوگی۔

ٹیئر 4 کے تحت طویل مدتی قرضوں کی زیادہ سے زیادہ مدت 8 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں ایک سال تک کا گریس پیریڈ بھی شامل ہوگا، جبکہ قرض کے لیے بینک کی پالیسی کے مطابق سیکیورٹی حاصل کی جائے گی۔

اسکیم کے تحت ٹیئر 1 میں 5 لاکھ روپے تک، ٹیئر 2 میں 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک جبکہ ٹیئر 3 میں 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ نئے متعارف کرائے گئے ٹیئر 4 میں 75 لاکھ روپے سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کی جاسکے گی۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ٹیئر 4 کے لیے بینک ریٹ 6 ماہ کے کائیبور پلس 2.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ قرض حاصل کرنے والے صارفین کے لیے شرح سود 8 فیصد ہوگی۔ رسک کم کرنے کے لیے پورٹ فولیو کی بنیاد پر 10 فیصد تک فرسٹ لاس کوریج بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ ٹیئر 3 کی دیگر شرائط و ضوابط نئے ٹیئر 4 پر بھی لاگو ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق ٹیئر 3 کے لیے بینک ریٹ بھی تبدیل کرکے 6 ماہ کے کائیبور پلس 2.4 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ فار آل اور پروسپیکٹو اوورسیز ورکرز کو اب ٹیئر 5 میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسکیم میں خواتین کے لیے قرضوں کا کوٹہ بڑھا کر کم از کم 30 فیصد یقینی بنایا جائے۔

اسٹیٹ بینک کے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکیم کی دیگر شرائط و ضوابط اور سبسڈی کی ادائیگی کا طریقہ کار برقرار رہے گا۔ نئی شرائط مراسلے کے اجرا کی تاریخ کے بعد تقسیم کی جانے والی فنانسنگ پر لاگو ہوں گی۔

وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کاروبار اور زراعت کے شعبوں میں آسان شرائط پر قرض فراہم کرنا اور انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے کے ذریعے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دینا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے لیے تین ٹیئرز مقرر تھے، جن میں ٹیئر 1 کے تحت 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جاتا تھا، جبکہ ٹیئر 2 میں 5 لاکھ روپے سے زائد اور 15 لاکھ روپے تک کے قرض پر 5 فیصد شرح سود مقرر تھی۔ اسی طرح ٹیئر 3 کے تحت 15 لاکھ روپے سے زائد اور 75 لاکھ روپے تک کے قرض پر 7 فیصد شرح سود وصول کیا جاتا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.