پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے معاملے پر وہ پنجاب حکومت سے رابطہ کریں گے اور اس مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: جسٹس(ر) محسن کیانی
پشاور میں ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صرف تبدیلی قبول کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ انہیں تبدیلی کے عمل میں فعال کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور کوشش ہوگی کہ معاملے کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اب احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


