PM Apna Ghar Program

مکہ معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں، مسلسل مشاورت کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

0

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے حکام اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران سعودی عرب اور یمن میں حوثی جنگجوؤں کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں مسلسل جاری بدامنی اجلاس کے ایجنڈے کا ایک اہم اور انتہائی حساس معاملہ ہوگا۔ اجلاس میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
کویت میں ڈرون حملہ مشکوک، ہم تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران
وزیر دفاع نے کہا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے کو پاکستان اور ترکیے کے لیے بھی خطرہ تصور کیا جائے گا اور اس حوالے سے مؤقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت ملک کے وسیع علاقوں پر قابض حوثیوں کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے تحت طے پانے والے معاملات کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے ابتدائی طور پر باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنا اور مسلسل مشاورت جاری رکھنا ضروری ہے، تاکہ آئندہ چند ماہ کے دوران تمام انتظامات مکمل کرکے عملی پیش رفت کی جاسکے۔

وزیر دفاع نے اسرائیل کو خطے کے دیگر ممالک کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی تنازع یا جارحیت کا خدشہ موجود ہے، جس کے پیش نظر خطے کے ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.