PM Apna Ghar Program

برطانیہ میں جنوری سے گیس اور بجلی کے بلوں میں بڑے اضافے کا اعلان

0

لندن: برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق جنوری 2027 سے ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جنوری 2027 سے توانائی کے بلوں میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں عام گھرانوں کے لیے سالانہ انرجی بل میں 443 پاؤنڈ کا اضافہ ہوگا اور یہ رقم بڑھ کر 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچ جائے گی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست مسترد
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے توانائی کے ریگولیٹر آفجیم نے جنوری سے مارچ 2027 کے لیے توانائی کی نئی پرائس کیپ مقرر کردی ہے، جس کے تحت ملک بھر کے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس اضافے کا اطلاق متغیر ٹیرف استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے اضافی مالی بوجھ کم کرنے کے لیے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی میں شامل اہل گھرانوں کو یہ ادائیگی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ تقریباً 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ اسکیم کے تحت 150 پاؤنڈ کی رعایت بھی مل سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.