PM Apna Ghar Program

ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی

0

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی کے انعقاد کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے ریلی کے انعقاد کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔
چھینک روکتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!
ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ پارٹی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی مکمل پابندی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کے بعد مزار قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.