Gas Leakage Web ad 1

ڈالر، سعودی ریال اور پاکستانی روپیہ، ایرانی ریال کی قیمت کیا ہے؟

0

*ایرانی ریال کی قدر میں ڈالر، سعودی ریال اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں معمولی بہتری آئی ہے۔*

Gas Leakage Web ad 2

سینٹرل بینک آف ایران (CBI) نے 19 نومبر 2026 کے لیے اپنے سرکاری یومیہ زرِ مبادلہ کی شرحوں کا اعلان کیا، جس کے مطابق ایرانی ریال کی قدر میں کچھ اہم عالمی کرنسیوں جیسے امریکی ڈالر، سعودی ریال، متحدہ عرب امارات کے درہم اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سینٹرل بینک آف ایران کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین شرحوں کے مطابق، امریکی ڈالر کی شرحِ تبادلہ 1,936,329 ریال مقرر کی گئی، جو 18 نومبر کو 1,932,464 ریال تھی۔

اسی طرح، سعودی ریال کی شرح گزشتہ روز کے 515,324 ریال سے بڑھ کر 516,354 ریال ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات کے درہم کی شرح بھی 526,199 ریال سے بڑھ کر 527,251 ریال ہو گئی۔

جہاں تک پاکستانی روپے کا تعلق ہے، تو سینٹرل بینک آف ایران کی سرکاری شرحِ تبادلہ 100 پاکستانی روپوں کے لیے 700,140 ریال مقرر کی گئی، جبکہ ایک روز قبل یہ شرح 698,900 ریال تھی اس کا مطلب ہے کہ فی پاکستانی روپیہ تقریباً 7,001.4 ریال بنتے ہیں۔

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال اب بھی ایک اہم کرنسی بنا ہوا ہے، تاہم جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ چند ہفتوں میں اسے خریدنے کا رجحان کچھ کم ہوا ہے۔

مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کا پیکٹ اب کم از کم 5 ہزار سے 6 ہزار پاکستانی روپے میں خریدا اور فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ اپریل میں یہی پیکٹ 8 ہزار سے 10 ہزار روپے تک میں دستیاب تھا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ اوپن مارکیٹ ریٹ اب بھی ایرانی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ سے زیادہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.